
پاک فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا ہے۔ یہ طیارے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فار میشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔
اس سے تھوڑی دیر پہلے سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اس وقت نور خان ائیر بیس پر سعودی وفد کے 11 طیارے پہنچ گیے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر کچھ دیر میں پہنچے گا جہاں ان کا خیر مقدم کرنے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے چند وزرا پہلے سے موجود ہوں گے۔ وہاں سے انھیں وزیرِ اعظم ہاؤس لے جایا جائے گا جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...