عثمان بزدار وزیراعلی پنجاب نے اٹھارہ ترجمان مقرر کر لئے

684

عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 18 شخصیات کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا ہے

روزنامہ جنگ کے مطابق ان شخصیات میں 10 وزراء، تین مشیر، ایک رکن قومی اسمبلی اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر صحت یاسمین یاشد، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل (ریٹائرڑ) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل، وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری اکرم گجر، فیصل حیات جبوآنہ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد چوہدری، وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ