وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب مودی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ

790

وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعے پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو جواب دے دیا۔

عمران خان نے نریندر مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھارت قابل عمل معلومات دے تو فوری کارروائی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان پلوامہ واقعے پر اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور بھارتی وزیراعظم کو ایک بار پھر ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کا کہہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2015ء میں نریندر مودی سے ملاقات ہوئی،جس میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں یہ بھی طے پایا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد واقعے کو امن عمل خراب کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو خطے کے امن کو موقع دینا چاہیے۔

گزشتہ بھارتی وزیراعظم نے راجستھان میں انتخابی ریلی سے خطاب میں عمران خان کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ میں پٹھان ہوں، سچ بولتا اور اس پر قائم رہتا ہوں، آج اُنھیں اس قول پر پرکھنے کا وقت ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ