یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سےمنایا جا رہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعاؤں سے ہوا ، اس موقع پر وفاقی دارلحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21–21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔
توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر اور ” پاکستان زندہ باد "کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔