ورلڈ بینک کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر میلنڈا گڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگر اصلاحات جاری رہیں تو 2047 میں پاکستان دو ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلنڈا گڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم اصلاحات سے ہی پاکستان ان چیلنجز پر نہ صرف قابو پا سکتا ہے بلکہ اس کی شرح نمو میں بھی قابل قدر اضافہ ہوگا ۔