بشری بی بی میرے لئے ایک نعمت ہے: وزیراعظم

713

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کیلئے خدا کی نعمت ہیں اور جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گے۔نجی ٹی وی سےگفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے وضاحت کی کہ ازدواجی زندگی سےمتعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،چند ماہ قبل خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو محض سیاستدان کے بجائے قوم کا رہنما قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں، کائنات میں انہیں کسی چیز کا لالچ نہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ