پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو حکومت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں آستین کے سانپ قرار دیا۔
سمیع اللہ چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں چل رہی ہیں اور من گھڑت خبریں بھی پھیل رہی ہیں ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کو حسد ہے جو منتخب نہیں ہوسکے، اسمبلیوں میں نہیں پہنچ سکے، یہ لوگ عوامی خدمت پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اتنی سازش نہیں کررہے جتنی آستین کے سانپ کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ غیرمنتخب افراد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکو کمزورکر رہے ہیں۔
سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سازش کا علم ہے تاہم کارروائی کا وقت بھی آئےگا۔
وزیرخوراک پنجاب نے کہا کہ میں نے سات ماہ میں اتنی کارکردگی دکھائی پھر بھی میرے خلاف سازشیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہرجگہ سازشیوں کو چیلنج کررہاہوں جبکہ مجھے وزارت سےہٹادیں یا محکمہ بدل دیں۔