
لاہور میں محکمہ پولیس کی خاتون آفیسر نے سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے ملزمان کی گرفتاری اورمقدمات کے چالان میں سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، پہلی سہ ماہی میں انھیں تعریفی خط سے نوازا گیا۔
ڈاکٹرانوش مسعود چودھری رواں سال یکم جنوری سے اکتیس مارچ تک کی سہ ماہی کے دوران چھ ڈویژنوں میں کارکردگی کے لحاظ سے اول رہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرنے ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کو جاری تعریفی خط میں کہا ہے کہ مقدمات اوراُن کے چالان میں آپ نے ہیڈ کوارٹرکے مقرر کردہ اہداف حاصل کیے ہیں اورتین سوچھیالیس نمبر لے کر اول رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کےلیے دیگر افسران کو بھی اسی جذبے سے کام کرنا چاہیے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...