
وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی، بے حد نوکریاں ہوں گی، 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی، پانچ سے دس ہفتوں میں سب سامنے آجائے گا۔
پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی زبان پھسلی تھی نہ انہوں نے کچھ بڑھا چڑھا کر کہا تھا۔
فیصل نے کہا کہ گیس آرہی ہے، گاڑیوں اور مشروبات کے پلانٹ لگ رہے ہیں، ایئر لائنز آرہی ہیں، نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...