وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ استعفے کی باتیں غلط ہیں، استعفیٰ دیا نہ کہیں جارہاہوں، آئی ایم ایف کیساتھ اصولی اتفاق ہوگیا،آئی ایم سے پروگرام بہت جلد شروع ہوگا، پروگرام معیشت کو بہتری کی طرف لے جا سکے گا،آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کا کرنا ہے،