جہانگیر ترین ایک بار پھر متحرک

723

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر حکومتی اُمور اور تنظیمی سیاست میں اعلانیہ کردار ادا کرنے کے لیے فعال ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں جہاں انہوں نے ہفتے کو وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے وہاں بعض وزراء سے بھی انہوں نے بالمشافہ رابطے کیے ہیں، اب وہ اختر مینگل سے بھی ملیں گے،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران گو کہ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی نظام اور زرعی شعبوں میں بہتری کی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق پنجاب میں سیاسی اُمور اور شاہ محمود قریشی کے بعض بیانات اور خیالات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں تحریک انصاف کا ایک وفد بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کرے گا اور یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہوگی ۔

مزید خبریں

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ پاکستان میں بہتر انٹرنیٹ رفتار فراہم کرنے او...

انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں عادل راجا سمیت دیگر ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا ...

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ماحول میں ہوا...

آپ کی راۓ