پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب تو بڑے فقیر بن گئے ہیں
سکھرمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جنگی حالات میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی اور وہ الیکشن جیت گئے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب عمران خان مودی سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے اسی حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان مودی کی جیت کے لیے چلہ کاٹتے رہے مگر مودی نے عمران خان کا دل توڑ دیا۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہاکہ مودی کو ابھی نندن کو رہا کرنے کی نیازی کی ادا بھی پسند نہیں آئی، عمران خان کا دکھڑا صرف مراد سعید بیان کر سکتے ہیں۔