
جنوبی وزیرستان ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، یہ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جنوبی وزیرستان ضلع میں قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی، تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔
ضلعی انتظامیہ کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان ضلع میں ہوائی فائرنگ، ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش اور اسے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت جنوبی وزیرستان ضلع میں 5سے زیادہ افراد کے اجتماع اور گاڑیوں میں کالےشیشے کےاستعمال پر بھی پابندی ہو گی۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...