عمران خان وزیر اعظم پاکستان کو لیگل نوٹس

756

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو لیگل نوٹس دے دیا گیا ،یہ لیگل نوٹس چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی طرف سے وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد آفس پر ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دے چکی ہے،سپریم سے نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے،جہانگیر ترین مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں،جہانگیر ترین کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کررکهی ہےعدالت عالیہ نے آئینی درخواست میں جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کررکهے ہیں، لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ بطور وزیراعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کو وفاقی حکومت کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنا آپ کی ذمہ داری ہے تاہم بطور وزیراعظم آپ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کروا کر غیرآئینی

اقدام کررہے ہیں،اگر آپ نے جہانگیرترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے نہ روکا تو بطور وزیراعظم آپ کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزید خبریں

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدام...

دہلی: بھارتی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بانڈی میں دہشت گردی کے واقعے کے مجرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا...

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ