
آزاد خان سے متعلق وضاحتی بیان
سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل اور اِنکے بیٹے یوسف جمیل صاحب کے بارے میں جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جن کی آج طارق جمیل صاحب کے بیٹے مولانا یوسف جمیل صاحب ویڈیو بیان کے زریعہ سے تردید کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ آزاد خان عُرف آزاد جمیل کو مولانا کا بیٹا بناکر پیش نہ کیا جائے، یہ سرا سر جھوٹ اور غیر فطری عمل ہے اور اِسلام اِسکی اجازت نہیں دیتا۔
واضع رہے کہ کچھ روز پہلے آزاد خان کے ساتھ ہونے والے حادثے کے بعد عوام الناس میں یعنی سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی گئی کہ آزاد خان چونکہ مولانا کا بیٹا ہے اور اُنکا ایکسیڈنٹ ہوچکا ہے جس سے جامعة الحسنین اور مولانا صاحب کے گھر خیریت دریافت کرنے پہنچے۔ اِسی تناظر میں کہ جھوٹی خبروں کا طوفان برپا ہوچکا ہے تو آج باقاعدہ طور پر مولانا طارق جمیل صاحب کے حقیقی بیٹے حضرت مولانا یوسف جمیل صاحب نے آزاد خان کے حوالے سے تمام تر باتوں کی تردید کر دی اور واضع طور پر بتایا کہ آزاد خان مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا نہیں ہے۔ اور میڈیا بھی آزاد خان کو اپنے اصل نام یعنی آزاد خان کے نام سے ہی متعارف کرائے تاکہ عوام میں گمراہی نہ پھیلے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...