افواج پاکستان نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔