پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت خطرناک ٹیم ہے

630

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے ایک 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے رکھنے والے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کراچی سے لندن پہنچ گئےکراچی کے جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ظہیر عباس سے لوگ ورلڈ کپ پر بات کر رہے تھے، سابق کرکٹ لیجنڈ نے برسٹل میں رنز کے ڈھیر لگائے ہو ئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا کو ہرا سکتا ہے، ماضی میں برسٹل کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی تھی، اب بھی یہی لگتا ہے کہ پاکستان بڑا اسکور کرکے سری لنکا پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ