پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں۔
آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔
آصف علی نے بدھ کے روز برسٹل گراؤنڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران بی بی سی اردو کے سوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بیٹی کی بیماری کا پتا چلا تھا۔
اس مشکل صورتحال میں ان کی فیملی اور ان کے مینیجر طلحہ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بچی کو لے کر علاج کے لیے امریکہ بھی گئیں تاہم وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے جو بھی کیا وہ ان کی بیٹی کی بہتری کے لیے کیا۔
Curtesy BBC