انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتویں دن بدھ کو انتہا پسند ہندووں کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ میں فتح کےساتھ آغاز کیا ہے۔
ساؤتھیمپٹن کے ہیمپشائر باؤل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا۔ مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ صرف 227 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے کرس مورس نے سب سے زیادہ 42 جبکہ کپتان ڈو پلیسی نے 38 رنز بنائے۔ انتہا پسند ہندووں کی طرف سے چہل نے چار، کلدیپ یادو نے ایک جبکہ بمرا اور بھونیشور کمار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔