آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ طور پر کمی کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ ‘یہ اقدام قوم پر احسان نہیں کیوں کہ ہم ہر قسم کے حالات میں اکٹھے ہیں۔’
انھوں نے یہ بات عید کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے خطاب میں کہی۔
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’آنے والے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں رضاکارانہ کٹوتی کا اثر ہر قسم کے خطرے کے خلاف دفاعی صلاحیت اور جوانوں کے معیارِ زندگی پر نہیں پڑے گا۔’
ان کا مزید کہنا تھا ’تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کے فیصلے کا اطلاق بھی صرف آفیسرز پر ہوگا اور اس کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہو گا۔‘
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے افواجِ پاکستان کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رضاکارانہ طور پر کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔