قیدی میاں نواز شریف سے ملنے پر پابندی

563

پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لیگی قائدین اور کارکنان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ کوٹ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقاتوں کیلئےجمعرات کا دن مختص کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یہ پابندی لیگی قائدین کے سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملاقات کے بعد جاری کئے جانے والے بیانات اور میڈیا ٹاک کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ لیگی قائدین کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو دیئے جانے والے بیانات سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ