سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کواقتدارعوام نہیں کسی اورنے دیاہے، ملکی حالات بند گلی ملک اور عوام اجتماعی خودکشی کی جانب جا رہے ہیں ، سیاستدانوں کوملک نہیں سیاست عزیزہے،میں چاہتا تو آج بھی اپنی گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا مگر اپنے ضمیر اور خمیر کا سودا کر کے اپنے حلقہ کے عوام کیساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا تھا