ن لیگ سے پی ٹی آئی میں کون کون جا رہا ہے؟ جانئیے

487

حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں،جبکہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی ارکان میں سے کچھ نے اس ملاقات کی تصدیق اور کچھ نے تردید کی ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ میرا قائد دنواز شریف اس وقت جیل میں ہے میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے نام سامنے آگئے۔ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 11 لیگی اراکین میں غیاث الدین، شعیب اویسی، چوہدری اشرف انصاری، فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا، محمد ارشد، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپوری، نشاط احمد خان ڈاہا شامل تھے۔سابق لیگی رہنما اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی یونس انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی نے میری قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی اور جلد ہی پارٹی کے سندھ کے بڑے گروپ کی

وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائیگی، شہباز شریف نااہل سیاستدان ہیں، جنھیں اپنے گھر کی خبر نہیں،اقبال گوجر نے انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی جو ٹھکرا دی تھی،عمران خان سے ملنے والوں میں سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری کے بھائی ایم پی اے اشرف انصاری بھی شامل تھے۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ