بھارتیوں کے زخم آج کس نے ہرے کر دئیے؟ جانئیے

549

نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر جمی نیشم نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے مداحوں کے زخم ہرے کردئیے،جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے بھارتی پرستاروں اگر آپ فائنل مقابلہ دیکھنے نہیں آنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنے ٹکٹس آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کردیں، مجھے علم ہے کہ یہ منافع کمانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن امیروں کے بجائے دونوں ٹیموں کے حقیقی پرستاروں کو موقع دیں کہ وہ میچ دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں، بھارتی شائقین نے فائنل کیلئے بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید ے تھے۔

مزید خبریں

  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، شاہ...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ