جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا گرفتار : مار مار کر میری ہڈیا ں توڑ دی گئیں ملزم کا عدالت میں بیان

913

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے  جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق میاں طارق کی گرفتاری ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کی، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔

ملزم میاں طارق محمود نے عدالت کو بتایا کہ مجھے گرفتار کرکے مجھ پر تشدد کیا گیا۔

ملزم میاں طارق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کی وجہ سے میری ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ