
ایف بی آر نے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلز ٹیکس ری فنڈ جاری کرنے کے حوالے سے قواعد بدھ کو جاری کر دیے جائیں گے اور رواں مالی سال کے دوران برآمدات سے جڑے شعبوں کیلئے لیکوئڈٹی کا بحران نہیں ہوگا۔ ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منگل کو آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور 2019-20ء میں پانچ برآمدی شعبوں بشمول ٹیکسٹائل کیلئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے پر بریفنگ دی۔ ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے سب سے زیادہ ٹیکس یعنی 5550؍ ارب روپے جمع کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے