کنزرویٹو پارٹی کے نئے قائد کے انتخاب کے سلسلے میں ٹیلیویژن پر ہونے والے ایک مباحثے کے دوران برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے مسلمان آباؤ اجداد کا حوالہ دیا۔
کچھ لوگوں کو یہ بات محض ایک سیاسی بیان یا گپ لگی، لیکن اس سے کئی سوالوں نے جنم لیا۔
یہ اس لیے بھی حیران کن تھا کیونکہ کچھ عرصہ پہلے ہی بورس جانسن بُرقعے میں ملبوس مسلمان عورتوں کو لیٹر باکس اور بینک لوٹنے والے ڈاکوؤں سے تشبیہ دے کر ایک تنازعہ کھڑا کر چکے تھے۔
حقیقت یہ ہے کہ چند پشتوں پہلے بورس جانسن کا خاندان ناصرف مسلمان تھا بلکہ ان کے پڑدادا کا شمار سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔
bbc