فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد وفاق پر حملہ ہے ،مہنگائی کنٹرول کرنا کم صوبائی حکومتوں کا کام ہے، 25جولائی کو اپوزیشن اپنے اقدام پر ماتم کریگی ،عوام یوم سیاہ سے لاتعلق رہیں گے، وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے کامیاب ملاقات ہوئی،وزیراعظم کی ملاقات سے بھارتی میڈیا چاروں شانے چت ہوگیاہے،سندھ کے عوام کوسیاسی وراثتی نظام سے آزاد کرانا ہمارا عزم ہے۔ پیمرا آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے کھلواڑ کرنے والوں سے عوام کنارہ کش ہو چکے ہیں ۔ کراچی میں امن کی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کار آئینگے۔کراچی ہمارا چہرہ ہے جسے یکھ کر دنیا فیصلے کرتی ہے ۔ چیئرمین سینٹ کو ہٹانا وفاق پر حملہ ہے۔وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کے سامنے قومی بیانیہ تسلیم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کرنا پاکستانی موقف کو تسلیم کرناہے