عرفان صدیقی کاتعلق راولپنڈی کے علمی خانوادے سے ہے، وہ جماعت اسلامی کے مرحوم رہنمااوردانش ورنعیم صدیقی کے بھانجے ،اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے پھوپھی زادہیں ،عرفان صدیقی ایف جی سرسیدکالج مال روڈراولپنڈی میں طویل عرصہ درس وتدریس سے منسلک رہے ،آپکے شاگردوں میں دیگرنامورشخصیات کے علاوہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیرحیات ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اوراعجازالحق بھی شامل ہیں،انکے بھائی ڈاکٹرشاہدصدیقی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلررہ چکے ہیں ،عرفان صدیقی سابق صدررفیق تارڑکے پریس سیکرٹری ،نوازشریف کے سپیچ رائٹراورمشیربھی رہے اورمتعددکتب کے مصنف اورپاکستان کے بڑے اخبارات میں کئی برس تک کالم نگاری بھی کرتے رہے ہیں ،ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ بطورپروفیسرریٹائرڈہوئے اوراس کے بعدبھی مختلف اعلیٰ مناصب پرفائزرہے اسکے باوجودانہیں اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی بجائے سی کلاس میں رکھاگیاہے ،وہ بلڈپریشراورشوگرکے امراض میں مبتلاہیں ۔
مزید خبریں
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے...
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کیف نے راتوں رات نووگوروڈ کے علاقے میں صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔ لاور...
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ خالدہ ضیاء 1991 میں بنگلہ دیش کی پہلی خاتون سر...