پی ٹی آئی کے مسٹر فکس اٹ گرفتار

637

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے سربراہ عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

عالمگیر خان فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کی خبروں کے بعد پریس کانفرنس کے لئے تین تلوار پہنچے تھے۔

ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق پولیس نے عالمگیر خان کو 4 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کے پیش نظر تین تلوار پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

اس سےقبل فکس اٹ کی جانب سے اتوار کے روز تین تلوار پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی اور علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعددافراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ