پاکستان نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے مبینہ انڈین جاسوس تک قونصلر کی رسائی دینے کے لیے انڈیا کو پیشکش کر دی ہے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق انڈین حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعے کو کلبھوشن جادھو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’ہم نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں انڈیا کو کلبھوشن جادھو تک رسائی کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے۔‘