![img_1504.jpg](https://geoquaid.com/wp-content/uploads/2019/08/img_1504.jpg)
مودی سرکار نے پورے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144لگادی ‘جلسے ‘جلوس اورریلیوں پرپابندی‘سری نگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ ‘موبائل‘انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات معطل ‘سابق وزراء اعلیٰ عمرعبداللہ ‘محبوبہ مفتی اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ سجاد لون گھروں میں نظر بند ‘ آج تمام اسکول ‘ کالج اور تعلیمی ادارے بندرکھنے کے احکامات جاری‘ دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت سے کہاہے کہ وہ تحمل سے کام لیں ‘ یواین سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجارک کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرحالیہ دنوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھاگیاہے‘یواین مبصرگروپ نےصورتحال سے متعلق رپورٹ دی ہے‘ دونوں ممالک تحمل کامظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی مشرقی سرحدپر فوجی تیاریوں میں اضافہ کردیا ہے اور تمام فوجی و فضائی اڈوں پر ہائی الرٹ کردیا گیاہےجس سے خطے میں پائی جانیوالی کشیدگی میں مزید اضافے کاخدشہ ہے جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بھی کنٹرول لائن آناشروع ہوگئےہیں