509

مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کا مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ یہ بھارت کا اندورانی معاملہ نہیں، یہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ تنازع ہے اور اس کا حل درکار ہے۔

جمعے کے روز سلامتی کونسل کے اراکین کے مشاورتی اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی اس اجلاس کو روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں اور دنیا نے انڈیا کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ 

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس بائی لیٹرلئزم (دو طرفہ روابط) کا وہ (انڈیا) راگ دہراتے تھے، اس کو انڈیا نے یکطرفہ اقدامات کر کے خود ہی دفن کر دیا۔ 

اس کے علاوہ وزیرِ خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس کے دوران عمران خان نے امریکی صدر کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ