صدرِ مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک بار پھر ماہِ رواں میں طلب کر لیا ہے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اگست کی شام 5 بجے طلب کیا ہے، اس اجلاس سے صدر مملکت خود بھی خطاب کریں گے۔
مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال، بھارت کے وہاں بڑھتے ہوئے مظالم، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافے اور بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر صدر مملکت رواں ماہ 6 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا چکے ہیں۔