قائدِ حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو خطوط لکھے ہیں۔میاں شہباز شریف نے اپنے خط میں دونوں صدور سے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر آپ کی حمایت پر پاکستانی عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے شکر گزار ہوں۔