نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر ایڈمنسٹریشن کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم پورے ملک میں نافذ کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی سے حل کیا جائیگا۔ اتھارٹی کے زیرانتظام 12ہزار کلومیٹر سے زائد موٹر ویز اور ہائی ویز ہیں ۔ آئندہ تین سالوں میں 12سو کلومیٹر موٹر ویز کا اضافہ ہو جائیگا۔