جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ضمنی ریفرنس خارج

543

سپریم جوڈیشل کونسل نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھنے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ضمنی ریفرنس خارج کردیا۔ یہ ریفرنس لاہور کے رہائشی وحید ڈوگر کی جانب سے دائر کیاگیا تھا۔چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دس صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے کے مطابق صدر مملکت کو خط لکھنا مس کنڈکٹ نہیں، صدر کو لکھا گیا خط ذاتی حیثیت سے تھا، ایک جج کو ہٹانے کےلئے یہ الزامات کافی نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں ان کے اہلخانہ کا نام استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہوں نے جذبات میں آکر صدر مملکت کو خط لکھا ہوگا۔

مزید خبریں

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا ۔ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 3...

آپ کی راۓ