عمران خان وزیراعظم پاکستان کے ایک اور بڑے یو ٹرن میں اضافہ ہو گیا ہے آپ نے دو سال پہلے اور آٹھ سال پہلے بڑے بیان دئیے تھے کہ جو بھی ہو جائے چاہے کوئی ملک حملہ ہی کیوں نہ کر رہا ہو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کسی بھی صورت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئیے ۔ آپ نے کہا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے تحریک انصاف کے دور میں ہم کسی صورت میں آرمی چیف کو اکسٹنشن نہیں دیں گے۔ مگر اتنے بڑے دعووں کے باوجود کل وزیر اعظم پاکستان نہیں ایک اور بڑا یو ٹرن لیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع دی ہے۔
آرمی چیف جنرل باجوہ کی پیشہ ورانہ مہارت سے سب واقف ہیں۔ آپ پاک فوج میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔