مصطفی کمال کو عہدہ دے دیا اپنا وعدہ پورا کریں چیلنج ۔۔!

482

کراچی کے مئیر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔ مصطفیٰ کمال رضاکارانہ خدمات انجام دیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال تین مہینے میں کراچی کو صاف کرکے دکھائیں، تمام میونسپل سروسز کے وسائل انہیں دیں گے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ چاروں اضلاع کے چیئرمین اپنی ذمےداریاں چھوڑدیں میں چارج لینےآرہا ہوں۔

واضح رہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ کراچی میرے حوالے کریں، تین ماہ میں شہر کو صاف کرکے دکھائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ایم کیوایم کی قیادت اپنی پارٹی میں احتساب کا عمل شروع کرے اور میئر کراچی اور چیئرمینز کو فارغ کرکے نئے لوگ لائے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ میئر کراچی اور دیگر حکام کو بھاگنے نہ دیا جائے بلکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ