
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے وہ یوٹرن لیتے ہیں،کمال یوٹرن ہے، وہ یوٹرن لیتے لیتے وزيراعظم بن گئے، ان کے مخالف جیلوں میں ہیں۔
صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسزمیں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مخالفین صرف این آر او چاہتےہیں، جس دن ان کو این آر او دیا یہ اپنے وژن پر سمجھوتہ ہوگا، صرف اپنی وژن کے لیے سمجھوتا کرتے ہیں، وژن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح تعلیم ہے، تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب شوکت خانم اسپتال بنایا تو عزم کیا اس کا معیار گرنے نہیں دیں گے۔
جنگ
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...