
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مئیر کراچی وسیم اختر میرے باس ہیں اور میں 4 اضلاع کا باس ہوں، میئر کراچی 3 ماہ کے لیے میرے باس ہیں، سب کو ان کی عزت کرنی چاہیے۔
اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر وسیم اختر نے مجھے پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) بنایا ہے
انہوں نے کہا کہ مجھے بند کمرے میں بیٹھ کر کام نہیں کرنا، رات سے ہی 3افسران کو بلایا تھا مگر ان تمام لوگوں کو مئیر صاحب نے آنے سے منع کردیا ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ میئر نے آرڈر نکالنے کے بعد افسران کو آنے سے منع کیوں کیا۔
پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ مئیر بھی فون نہیں اٹھا رہے، میئر صاحب میرا فون اٹھانے کی عادت ڈالیں، میئر صاحب آپ کے جو مشغولات ہیں، رات میرےساتھ جاگنا پڑے گا۔
Jang
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...