امریکی ٹرمپ نے طالبان مذاکرات نےنتیجے سے پہلے ہی منسوخ کر دئیے

433

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ طالبان سے مذاکرات کابل حملے کے بعد منسوخ کیے گئے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انھوں نے مزید لکھا ’یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنی سودے بازی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔‘

اپنے ٹویٹر پیغام پر امریکی صدر نے کہا کہ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ وہ مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟

مزید خبریں

آپ کی راۓ