محبوبہ مفتی کا ٹوئٹر اکاونٹ چلنا شروع ہو گیا

467

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنمامحبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکائونٹ نے 46روز بعد کام شروع کردیا ہے اور جمعہ کواس اکائونٹ سے ٹوئٹر پیغامات جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ اکائونٹ اس وقت انکی صاحبزادی التجا، اجازت ملنے پر آپریٹ کررہی  ہیں۔یاد رہے کہ محبوبہ مفتی 5اگست سے زیرحراست ہیں اور انھیں اس ٹوئٹر اکائونٹس تک رسائی نہیں ہے۔

جمعہ کو انکی صاحبزادی التجانے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ضروری اجازت نامہ ملنے کے بعد انھوں نے والدہ کا ٹوئٹر اکائونٹ آپریٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ