نسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللّٰہ کی درخواست ضمانت خارج جبکہ رانا ثناء کے شریک 5 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناءاللّٰہ سمیت 5 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، رانا ثناء اللّٰہ کے وکلا نے دلائل دیے کہ الزامات ایسے آدمی پر لگائے گئے جو کئی بار رکن اسمبلی اور وزیر بھی رہا، واقعہ کے 3 گھنٹے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔