
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نےنوازشریف کو وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لےجانےکی وارننگ دی ہے۔مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے جائزے کے لیے شریف میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا ہے، محمد نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے، اسٹیرائڈز، انسولین اور دیگرادویات کی ہائی ڈوز سے نوازشریف کےجسم پر سوجن ہوگئی ہے، اُن کے جسم پر منفی اثرات پر ڈاکٹرز کو فکر مندی، پریشانی اور گہری تشویش ہے، اسٹیرائیڈزکی ہائی ڈوز سے نوازشریف کو بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز کے مطابق جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...