مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے کل کہا کہ عمران خان نے ایسی صورتحال پیدا کردی کہ آئندہ دو تین ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا، کیونکہ پھر ملک کو سنبھالا نہیں جاسکے گا، لہذا اتنا برا حال کرو کہ آئندہ بھی کوئی ملک کو سنبھال سکے۔ انہوں نے آج اسلام آباد میں سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے معاملے پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔