عمران خان اپنی کابینہ میں ردوبدل کریں گے

298

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور وہ دورہ چین کے بعد کابینہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کر دیا تھا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ