کیا گذشتہ روز کی آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات میاں نواز شریف کے معاملے پر تھی؟

362

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان  اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہکے مابین ملاقات ہوئی۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اس ملاقات پر پر بہت کچھ منحصر ہے۔ ٹی وی پر بتایا جا رہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم میرے سمجھ میں یہ ملاقات خاص طور پر نواز شریف والے ایشو پر کی گئی۔دونوں کی ملاقات کا مقصد صرف نواز شریف تھے۔ملاقات میں اس پر پر غور کیا گیا کہ نواز شریف سے متعلق کیا ہو رہا ہے اور کون کیا کہہ رہا ہے۔اور چیف صاحب کا فرض بنتا ہے کی وہ حالات سے آگاہ رکھیں۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بہت کچھ طے ہوا ہو گا لیکن بحث بحرالحال اسی موضوع پر ہوئی ہو گی۔

  واضح رہے کہ گذشتہ روز زیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیر اعظمہاؤس کے مطابق وزیراعظم  عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں امن وامان اورخطے کی مجموعی صورتحال،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکملکی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔وزیر اعظم نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم  نے معاشی اور سماجی ترقی میں ساتھ دینے پر فوج کی کاوشوں کا سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن حالات کے باعث معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ