فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، حکومت کا موقف تھا کہ نوازشریف پر جرمانہ حکومت نےعائد نہیں کیا، جرمانہ بھی عدالت کی طرف سے عائد کیا گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرمانےکی وجہ سے حکومت نے انڈیمنٹی بونڈ کی شرط رکھی تھی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد جائزہ لیں گے، حکومت کا لائحہ عمل تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد دیا جائے گا، حکومت کا بیانیہ بد دیانتی پر مبنی نہیں تھا، دیکھنا ہوگا کہ عدالت کے تفصیلی فیصلے میں حکومت کو کیا ہدایت دی جاتی ہے۔