تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کو چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیئرمین سعید الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی مدت ملازمت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی، اس سے قبل نوٹس دیے بغیر ابرار الحق کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سابق چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس میں وفاق، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، صدر مملکت، وزارت صحت اور ابرارالحق کو فریق بنایا گیا ہے۔